18 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے وزير اعظم راجہ پرویز اشرف نے کوئٹہ کے سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کریں گےپاکستانی حکومت کو ان سلفی وہابی ملاؤں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جو شیعوں کے قتل کا فتوی دیتے ہیں۔۔

ابنا: پاکستان کے وزير اعظم راجہ پرویز اشرف نے کوئٹہ کے سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستانی عوام کے خون سے کھیل رہے ہیں ان کا پاکستان میں کوئي مقام نہیں وہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں انھوںنے کہا کہ حکومت ہزارہ اور شیعہ برادری کا ہر مطالبہ پورا کرےگي  اور ان کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی واضح سلفی وہابی دہشت گرد پاکستان میں شیعہ برادری کے خلاف نبرد آزما ہیں وہ شیعوں کو قتل کرنے کے فتوے صادر کرتے ہیں شیعوں کے قتل کو وہ اچھا فعل سمجھتے ہیں وہ اولیاء کرام کو ان کی قبروں سے نکال کر انھیں سولی اور درختوں پر لٹکاتے ہیں اور بزرگوں کے مزاروں کو گرانے پر فخر کرتے ہیں۔ سلفی وہابی دہشت گرد اسلام اور مسلمانوں کے لئے بہت بڑا چیلنج بن گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت کو ان ملاؤں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جو شیعوں کے قتل کا فتوی دیتے ہیں۔

.......

/169